حکومت کا بڑا ریلیف، سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بل معاف کردیئے

اسلام آباد : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے، وہ گھریلو صارفین جو بل ادا کرچکے ، ان کے بل ایڈجسٹ کردیے گئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کٹیگریز کے بل معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے بل دسمبر تک موخر کردیے گئے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اگست کے موخر شدہ بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح سیلاب زدہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے گئے ہیں، جنوری سے جون تک صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو کمرشل صارفین کو بلز میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بلز مؤخر کیے گئے ہیں، حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ صارفین کو ریلیف دیا ہے، پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین نے جو بلز ادا کردیے وہ اس ماہ ری فنڈ ہوچکا، کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔