Gmail

موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،ترجمان پی ٹی اے

ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی تھی تاہم اب یہ مسئلہ مکمل طور پر حل کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آچکی ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث واٹس ایپ کی سروس بھی متاثر ہوئی تھی جس سے صارفین کو آڈیو وڈیو کالز اور فائل شیئرنگ میں دشواری کا سامنا رہا۔