بھارت کی سازش، صدر اے سی سی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری

اسلام آباد : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید برہمی کا شکار ہے۔
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے خلاف سازش کی تیاری کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری کررہا ہے۔
ایشیاکپ ٹرافی کے معاملے پر اے سی سی میں دھڑے بندی کا شکار ہے، سری لنکن بورڈ بی سی سی آئی کا حامی جبکہ افغانستان کشمکش میں مبتلا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی حمایت حاصل ہے۔