کمبوڈیا میں ہزاروں پاکستانیوں پر بہیمانہ مظالم کا انکشاف

اسلام آباد: کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزرات داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کمبوڈیا جانے والے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔

ارکان نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہیں، جسمانی اعضاء تک نکال لئے جانتے ہیں۔

کمیٹی چیئرمین آغارفیع اللہ نے کہاکہ ڈی جی بیورو آف امیگریشن کا عہدہ خالی کیوں ہے؟ ،تمام اختیارات کیا قائم مقام ڈی جی کے پاس ہیں؟ ،وزارت خارجہ نے اگر 700 افراد ریسکیو کیے تو پھر ایک سال میں مزید 18 ہزار پاکستانی کمبوڈیا کیسے چلے گئے؟۔

کمیٹی چیئرمین آغا رفیع اللہ نے کہاکہ جو کمبوڈیا میں لوگ فراڈ کے ذریعے لے کے جاتے ہیں وہاں پر جا کے ان کے مختلف اعضاء بیچے جاتے ہیں۔