فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد السنوار  اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ 
اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں محمد السنوار کو قتل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حماس نے السنوار کی شہادت کی تفصیلات نہیں بتائیں، لیکن ان کی تصویر دیگر رہنماؤں کے ساتھ شائع کی اور انہیں “پاکیزہ شہیدرہنماؤں کی فہرست ” کا حصہ قرار دیا ہے۔
محمد السنوار کون تھے؟
محمد السنوار حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ السنوار کے چھوٹے بھائی تھے جو 7 اکتوبر 2023ء کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کی منصوبہ بندی میں شریک تھے اور بعد میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
محمد السنوار اپنے بھائی کے قتل کے بعد حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کےعہدے پر فائز ہوئے۔
واضح رہے کہ محمد السنوار کی شہادت کے بعد ان کے قریبی معاون عزالدین الحداد جو شمالی غزہ میں کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، پورے علاقے میں حماس کے مسلح ونگ کی قیادت سنبھالیں گے۔
 
                        
 
             
                             
                             
                             
                             
                             
		
 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				