ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
اس سے قبل گوگل نے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج پلیٹ فارم پر آٹومیٹک کیپشننگ، ویژوئل ری ڈیزائن، نئی اپ لوڈ شدہ ویڈیوز کے لیے انسٹنٹ پلے بیک، ٹائم اسٹیمپڈ ٹرانسکرپٹ اور یوٹیوب طرز کا تھمب نیل پری ویو جیسے فیچرز شامل کیے تھے۔
کمپنی کے مطابق، اب ورک اسپیس ڈومین کے صارفین کو ڈرائیو میں ویڈیو پلے کرنے پر دائیں اوپر کے کونے میں جامنی رنگ کا “Google Vids” آئیکن نظر آئے گا۔ اس آئیکن پر کلک کرنے سے ویڈیو گوگل وڈز میں کھل جائے گی جہاں صارفین ٹرمنگ، میوزک شامل کرنے، ٹیکسٹ اوورلے اور دیگر ایڈیٹنگ ٹولز استعمال کر سکیں گے۔
ایڈیٹنگ مکمل ہونے کے بعد ویڈیو ایک وڈز فائل کی شکل میں محفوظ ہو گی، جسے بعد میں الگ سے سیو یا ایکسپورٹ کیا جا سکے گا۔
البتہ اس فیچر کی کچھ حدود بھی ہیں۔ یہ صرف MP4، QuickTime، OGG اور WebM فارمیٹ کی ویڈیوز پر کام کرے گا، جن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 35 منٹ اور سائز 4 جی بی سے کم ہوگا۔