کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں مزید بارشوں کے پیشِ نظر جمعرات کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں نجی و سرکاری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
اس سے پہلے شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی نجی اسکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کیا تھا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع نہ آنے سے والدین تذبذب کا شکار تھے۔
اس حوالے سے آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی سندھ حکو مت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ آج جمعرات کو بھی چھٹی کا اعلان کریں۔