شام کو غیرمستحکم کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، احمد الشرع

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملک کی سرحدوں کی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر اسرائیل کی پشت پناہی حاصل کر کے اپنی خواہشات کے حصول کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ادلب میں ایک اجلاس کے دوران الشرع نے کہا کہ شام کو متحد کرنے کی لڑائی ضروری ہے، لیکن یہ لڑائی جنگ کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ بیرونی قوتیں شام کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں اور اس کی اندرونی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
صدر نے یہ بھی کہا کہ کچھ کے ارادے ملک کو تقسیم کرنے کے ہیں، لیکن یہ ناممکن ہے۔
الشرع نے واضح کیا کہ السویداء میں اپنی حدود سے تجاوز کرنے  والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔ اسرائیل السویداء میں براہِ راست مداخلت کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
احمد الشرع نے بتایا کہ کچھ زمینی اقدامات جو شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کر رہی ہیں، مذاکرات میں زیر بحث باتوں سے مختلف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ “ہمارے اور قسد کے درمیان تاریخی ہم آہنگی موجود ہے اور ہم نفاذ کے طریقہ کار پر بات کر رہے ہیں۔ چند ماہ باقی ہیں جب یہ معاہدہ زمینی سطح پر نافذ ہوگا”۔

شمالی غزہ سے10لاکھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی شروع،بمباری،فائرنگ،49شہید

یاد رہے کہ یہ معاہدہ 10 مارچ کو الشرع اور قسد کے کمانڈر مظلوم عبدی کے درمیان طے پایا تھا جس کے تحت شمال مشرقی شام میں کرد خودمختار انتظامیہ کے تمام سول اور فوجی ادارے شامی ریاست اور اس کے فوجی ڈھانچے میں ضم کیے جائیں گے۔