Plastic in Tea

چائے میں پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی کا انکشاف، صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی

متعدد تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نائلون یا پولی پروپلین سے بنے ٹی بیگ چائے بناتے وقت پانی میں مائیکرو اور نینو پلاسٹک کے ذرات خارج کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، صرف ایک کپ چائے تیار کرنے سے لاکھوں مائیکرو پلاسٹک ذرات پانی میں شامل ہو سکتے ہیں، جو انسانی جسم میں جا کر خون، جگر اور دماغ تک پہنچ سکتے ہیں۔ طویل مدت میں یہ ذرات صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں، جن میں ہارمونی توازن میں بگاڑ، نظامِ ہاضمہ کی خرابی، سوزش اور کینسر کے امکانات شامل ہیں۔

صحت کے تحفظ کے لیے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ نائلون یا پلاسٹک سیل والے ٹی بیگ کے بجائے کُھلی پتی والی چائے کا استعمال کیا جائے۔