ممتاز بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ مشکوک قرار دے دیا

ممتاز بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ائیرچیف کے پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ مشکوک قرار دیدیا۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ بھارتی ائیرچیف نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، جو دعویٰ بھارتی ائیرچیف نے تقریر میں کیا وہ ائیرفورس کی پریس ریلیز میں نہیں تھا۔

پراوین ساہنی نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت ایف 16 طیارے کو فضا یا ہینگر میں نشانہ بنائے اور 3 ماہ تک دنیا کو پتا نہ چلے؟بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیرچیف اب تک یہ نہیں بتاسکے کہ جو طیارے تباہ کیے وہ کون سے ہیں۔