مستونگ،دھماکے سے جعفرایکسپریس کی6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، خانپور میں بھی حادثہ

مستونگ میں جعفرایکسپریس کی6 اور خان پورمیںعوام ایکسپریس کی3بوگیاں ٹریک سے اتر گئیںجس سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے جا رہی تھی کہ سپ یزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا۔

دونوں مقامات پر ٹریک کی مرمت اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔دوسری جانب رحیم یارخان میں بھی خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ خان پور میں حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ٹریک کوہنگامی طور پر امدادی سرگرمیوں اور مرمت کے بعد بحال کر دیا گیاہے۔