رحمت اللعالمین وخاتم النبین اتھارٹی کے 6 ارکان تعینات

وزیراعظم شہباز شریف نے رحمت اللعالمین وخاتم النبین اتھارٹی کے 6 ارکان کو تعینات کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم وتربیت کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔

جن ارکان کو رحمت اللعالمین وخاتم النبین اتھارٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں ڈاکٹر فاروق عادل، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ظفر محمود ملک، ڈاکٹر فرخندہ ضیا، علامہ عارف حسین واحدی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے ممتاز دانشور خورشید ندیم رحمت اللعالمین وخاتم النبین اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔