بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے اور جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن سے روانہ کردی گئی۔خیال رہے کہ یہ واقعہ پیر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشت گردی کی کوشش کے بعد پیش آیا ہے۔
پیر کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین کے پائلٹ انجن کو کولپور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو دوزان ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیاتھا۔