14 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے ساتھ شام میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

شام میں سرمایہ کاری کے لیے بروئے کار ادارے شامی سرمایہ کاری اتھارٹی نے 12 بڑے ترقیاتی منصوبوں کااعلان کیا ہے۔ ان نئے منصوبوں پر مجموعی طور 14 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سرمایہ کاری اتھارثی کی طرف سے اعلان کردہ منصوبوں میں ایک نئے اور جدید تر ایئرپورٹ کی تعمیر کے علاوہ دارالحکومت دمشق میں میٹرو سسٹم کی تعمیر بھی کی جائے گی۔
ان دو سب سے بڑے منصوبوں پر بالترتیب چار ارب ڈالر اور دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
واضح رہے کہ ھیتہ تحریر الشام نے پچھلے سال آٹھ دسمبر کو بشار الاسد رجیم کا تختہ الٹ کر اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد صدر احمدالشرع  کی کاوشوں سے شام کو خانہ جنگی کے اثرات سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
شام میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایک عرصے سے جاری اقتصادی پابندیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں ۔

روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ کی بھارت اور چین کو ایک بار پھر وارننگ

عرب دنیا کے علاوہ یورپ اور امریکا نے بھی نئی شامی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے علاوہ اسے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانیاں کرائی ہیں۔