No Internet Service

بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس ایک ہفتے کیلئے معطل

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ سروس معطل کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں موبائل ڈیٹا سروس ایک ہفتے کیلئے معطل رہے گی۔

دوسری جانب ضلع کوہلو موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے اور بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سبی، لورالائی اور دکی میں بھی انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہوگئی ہے۔