Whatsapp New Feature

واٹس ایپ کا صارفین کے تحفظ کے لیے گروپس سے متعلق نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ کے لیے گروپس سے متعلق ایک نیا فیچر “سیفٹی اوور ویو” متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو نامعلوم افراد کی جانب سے مشتبہ گروپس میں شامل کیے جانے سے بچانا ہے اوراب جب کوئی نامعلوم شخص جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں، آپ کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کرے گا تو واٹس ایپ گروپ کی تفصیلات کے ساتھ سیفٹی ٹپس فراہم کرے گا۔

اس میں گروپ بنانے والے کا نام، گروپ کی تشکیل کی تاریخ، اراکین کی تعداد اور آپ کو شامل کرنے والے شخص کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

یہ معلومات صارفین کو گروپ کی صداقت جانچنے میں مدد دیں گی۔

صارفین اس معلومات کی بنیاد پر گروپ میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ کر سکیں گے۔

وہ گروپ چیٹس بھی دیکھ سکیں گے اور اگر کچھ مشتبہ لگے تو فوری طور پر گروپ چھوڑ سکتے ہیں۔

جب تک صارف گروپ میں رہنے کا فیصلہ نہیں کرتا گروپ کے نوٹیفکیشنز خودکار طور پر میوٹ رہیں گے۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر اس وقت فعال ہوگا جب کوئی نامعلوم شخص صارف کو گروپ میں شامل کرے گا۔

یہ اقدام واٹس ایپ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد صارفین کو آن لائن فراڈ سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی بھی عائد کی ہے جو اسکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔