Samsung A17

سام سنگ کے ایک اور اسمارٹ فون کی اہم معلومات لیک!

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی اے 17 لانچ کے قریب ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اس ڈیوائس کو لانچ کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو اس کے جلد ریلیز ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایک دوسری معروف ویب سائٹ نے فون سے متعلق متعدد لیکس اور رینڈر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گلیکسی اے 17 کو کالے اور سلور رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ماڈل فائیو جی ورژن میں دستیاب ہوگا، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا سام سنگ اس ماڈل کو پچھلے سال کی طرح فور جی ورژن میں بھی ریلیز کرے گا یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق، گلیکسی اے 17 میں Exynos 1380 SoC چِپ سیٹ استعمال کی جائے گی۔ مزید لیک معلومات کے مطابق فون میں 6.7 انچ کی AMOLED اسکرین، ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ (جس میں 50 میگا پکسل مین کیمرا، 5 میگا پکسل الٹرا وائڈ، اور 2 میگا پکسل میکرو شامل ہیں)، 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ جیسی خصوصیات موجود ہوں گی۔

یہ فون مڈ رینج صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو فائیو جی اور طویل بیٹری لائف کی تلاش میں ہیں۔