میٹا کی زیرملکیت میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز ایپ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اسے ویب ریپر میں تبدیل کر دیا مگر صارفین نے ا سے سست قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن میں دیکھی گئی ہے، پہلے ونڈوز سسٹمز کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ یہ ایپ بہتر کارکردگی اور مکمل فیچرز کے ساتھ مشہور تھی لیکن اب اسے ویب ورژن کی طرح بنا دیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے ڈویلپرز کے لیے نئی خصوصیات شامل کرنا آسان ہو سکتا ہے کیونکہ ایک کوڈ بیس کو مختلف پلیٹ فارمز پر برقرار رکھنا متعدد ورژنز سے زیادہ سہل ہے۔
تاہم اس تبدیلی سے نوٹیفکیشنز کے کام کرنے کا طریقہ بھی تبدیل ہو گیا ہے اور ویب ورژن کے کچھ اضافی فیچرز ونڈوز پر بھی دستیاب ہوں گے، دوسری جانب صارفین اس تبدیلی سے خوش نہیں ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ویب ریپر ونڈوز ایپ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ریم اور وسائل استعمال کرتا ہے جو کمپیوٹر کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے، مزید برآں نئے ورژن کا ڈیزائن کم پروفیشنل اور سست رفتار ہے،میٹا نے بھی اس ورژن کی سست روی کا اعتراف کیا ہے۔
صارفین نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی واٹس ایپ کے تجربے کو متاثر کر رہی ہے اور وہ پرانے ونڈوز ورژن کی کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔