Whatsapp New Feature

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): دنیا کی مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اس سال کئی نئے فیچرز متعارف کروائے تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے اور دیگر ایپلی کیشنز پر سبقت حاصل کی جا سکے۔

اب واٹس ایپ “میسج سمریز” نامی ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات کا خلاصہ (سمری) تیزی سے دیکھ سکیں گے، بغیر پورے پیغامات پڑھے وقت ضائع کیے۔

اس فیچر کو “کوئیک ری کیپ” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت صارف کسی بھی چیٹ کو منتخب کر کے مینو میں جا کر “کوئیک ری کیپ” کے آپشن پر کلک کرے گا، جس کے بعد ان ریڈ (غیر پڑھے گئے) پیغامات کا خلاصہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کے لیے پیش کرے گا۔