فیس بُک نے 2025 کی پہلی ششماہی میں ایک کروڑ سے زائد جعلی پروفائلز ڈیلیٹ کر کے ڈیجیٹل سیکیورٹی کی سمت اہم قدم اٹھایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر جعلی اکاؤنٹس مشہور شخصیات یا معروف مواد تخلیق کرنے والوں کی نقل میں بنائے گئے تھے۔ اس کارروائی کا مقصد اصل اور ابتدائی تخلیق کاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا ڈیجیٹل تشخص بحال کرنا تھا۔
میٹا کے مطابق تقریباً 5 لاکھ اکاؤنٹس کو اسپیم اور مشتبہ سرگرمیوں کی بنیاد پر معطل یا محدود کیا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جعلی اور کاپی شدہ پوسٹس کی شناخت کے لیے جدید اے آئی سسٹمز کا استعمال کیا گیا، جن کی مدد سے نہ صرف جعلی اکاؤنٹس کو روکا گیا بلکہ اصلی تخلیق کاروں کا مواد دوبارہ نمایاں کیا گیا۔
مسلسل نقل شدہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کی مونیٹائزیشن بھی بند کر دی گئی ہے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ پلیٹ فارم پر “اصل” اور معیاری مواد کو فروغ دیا جا سکے۔