حکومت نے پیٹرول 6 اور ڈیزل 11 روپے مہنگا کردیا

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزارتِ خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
5 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 11 روپے 37 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 فی لیٹر کمی کی گئی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

غزہ کے سمندر تک فلسطینیوں کی رسائی بند،حملوں میں 100شہید

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 74 روپے 51 پیسے اور پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
اس سے قبل یکم جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔