Rocket SpaceX

امریکی فضائیہ نے اسپیس ایکس کا راکٹ پراجیکٹ معطل کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ماحولیاتی تحفظ کے خدشات کی وجہ سے کیا گیا، خاص طور پر جانسٹن ایٹول (Johnston Atoll) پر موجود حساس پرندوں کی آبادی کے تحفظ کے باعث ۔

منصوبہ جانسٹن ایٹول میں ہائپرسونک راکٹ کے ذریعے کارگو ترسیل کا تجربہ تھا جس میں راکٹ 100 ٹن تک کا کارگو زمین پر پہنچا سکتے ہیں اور 90 منٹ تک کی رفتار سے فوری لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا سکے گی۔

اس ایک مربع میل پر واقع جزیرہ 14 مختلف پرندوں کی نسلوں کا مسکن ہے جو انکیلئے ایک نرسری کے طور پر کام کرتا ہے۔ بائیولوجسٹ اور ماہرین نے خبردار کیا کہ لانچ کی آواز، ارتعاش اور انفراسٹرکچر سے ان پرندوں کی نیسٹنگ متاثر ہو سکتی ہے ۔

اس سے قبل فضائیہ نے ماحولیاتی جائزے کا اعلان کیا تھا لیکن ڈرافٹ رپورٹ شائع نہیں ہوئی کیونکہ ماحولیاتی گروپوں نے شدید مخالفت کی تھی۔ ایک پٹیشن جس پر 3,800 سے زائد دستخط تھے، نے پروجیکٹ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تاہم فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ متبادل مقامات کی تلاش کر رہی ہے جس پر یہ ٹیسٹ ماحولیاتی طور پر محفوظ رہ سکیں۔ مستقبل میں اگر نیا مقام منتخب ہوا اور جائزہ مکمل ہوا، تب ہی پروجیکٹ دوبارہ شروع ہوگا۔