ایپل کا نیا اسمارٹ فون، آئی فون 17 سیریز، ستمبر 2025 کے دوسرے ہفتے میں — یعنی 11 یا 13 ستمبر — متوقع طور پر لانچ کیا جائے گا۔ حالیہ لیکس اور رپورٹس کے مطابق، اس بار ایپل بڑے اور دلچسپ فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آ رہا ہے۔
ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2025 ایپل کے لیے ڈیزائن میں تبدیلیوں کا سال ہو گا۔ معروف لیکر “ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن” کے مطابق، آئی فون 17 کا ڈسپلے سائز بڑھایا جا رہا ہے۔
-
آئی فون 16 کا ڈسپلے: 6.1 انچ
-
آئی فون 16 پرو کا ڈسپلے: 6.3 انچ
-
آئی فون 17 میں ممکنہ طور پر 6.3 انچ کا بڑا اسکرین سائز ہوگا۔
کیمرا میں بہتری
آئی فون 17 کا فرنٹ کیمرا 12 میگا پکسل سے بڑھا کر 24 میگا پکسل کیا جا سکتا ہے، جو سیلفی اور ویڈیو کالز کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر ہے۔
ایک اور لیکر “ماجن بو” کے مطابق، آئی فون 17 ایئر میں فرنٹ کیمرا اور فیس آئی ڈی سینسر کا لے آؤٹ بھی تبدیل ہوگا۔
عام طور پر یہ سینسر دایاں جانب ہوتے ہیں، لیکن نئے ماڈل میں یہ بائیں طرف ہو سکتے ہیں۔
متوقع قیمتیں (عالمی و پاکستانی کرنسی میں)
ماڈل | قیمت (ڈالر) | پاکستانی قیمت (تقریباً) |
---|---|---|
آئی فون 17 | $799 | 2,26,783 روپے |
آئی فون 17 ایئر | $899 | 2,55,161 روپے |
آئی فون 17 پرو | $1,636 | 4,64,343 روپے |
آئی فون 17 پرو میکس | $1,928 | 5,47,333 روپے |