ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ اپنے دوست اور بھائی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ترکیہ ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، جس میں 13 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 14 دہشت گرد(خوارج) مارے گئے۔