Whatsapp Unread Feature

واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر: اَن ریڈ پیغامات کا فوری خلاصہ اب ممکن

میٹا کی ملکیت والی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی بدولت صارفین کو اَن ریڈ (Unread) پیغامات کا خلاصہ چند لمحوں میں مل سکے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق اس نئے فیچر میں میٹا اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ذاتی اور گروپ چیٹس میں موجود غیر پڑھے گئے پیغامات کو مختصر انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو طویل پیغامات پڑھنے یا مکمل چیٹ میں بار بار سکرول کرنے کی زحمت سے بچانا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ‘پرائیویٹ پروسیسنگ’ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو صارفین کے پیغامات اور ان کے خلاصوں کی مکمل رازداری اور سیکیورٹی کو یقینی بناتی ہے۔

یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہو سکتی ہے جو مصروف شیڈول کی وجہ سے تمام پیغامات فوراً نہیں پڑھ سکتے، اور جلدی سے گفتگو کا خلاصہ جاننا چاہتے ہیں۔