TikTok

ٹک ٹاک کو امریکہ میں مزید 90 دن کی مہلت مل گئی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں کام جاری رکھنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت دے دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ٹک ٹاک کو کسی چینی شخصیت کے علاوہ کسی اور کو فروخت نہ کیا گیا تو اسے 17 ستمبر 2025 کے بعد امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔

یاد رہے یہ مہلت تیسری بار دی گئی ہے۔ 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت نے شرط رکھی تھی کہ اس کے امریکی شیئرز مقامی اداروں کو فروخت کیے جائیں۔

ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے 170 ملین امریکی صارفین کے لیے دستیابی جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔