ا سپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری سے 3 ارب روپے کی بچت

ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجودا سپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام ،رواں مالی سال 2024.25ء میں قومی خزانے کو 3 ارب روپے واپس کردیے۔ذرائع اسمبلی قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا رواں مالی سال کا بجٹ 12.7 ارب روپے تھا،یہ رقم قومی اسمبلی کیلئے مختص بجٹ سے بچائی گئی۔

رواں سال مجموعی اخراجات 9.7 ارب روپے کے قریب رہے،تین ارب روپے اسپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم کے تحت بچائے گئے ،تمام غیر ضروری اخراجات ختم نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی رہی،قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے مطالبے کے باوجود ان کیلیے نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئی۔،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کوئی نئی بھرتیاں نہیں کی گئی ،غیر ضروری پوسٹس کا خاتمہ کرکے بھی بجٹ بچایا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دورے بھی کم کیے،خود بھی صرف وہ دورے کیے جہاں اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے ،بیرون ملک جانے والے وفود کے ارکان کی تعداد بھی انتہائی کم رکھی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچ جانے والی رقم 15 مئی سے قبل قومی خزانے میں جمع کروائی۔