مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہو گئی

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا حامد الحق حقانی شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔

رپورٹ کے مطا بق 2 دشمن ملک انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

غیرملکی خودکش حملہ آور مدرسے میں باہر سے داخل ہوا تھا۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ہیں۔