اسلام آباد:محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کے آفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے،یکم محرم کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
پاکستان میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔