ٹرمپ، عاصم منیر ملاقات، کھانے میں کیا کچھ تھا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کا مینیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
مینیو کے مطابق اسٹارٹر میں بکری کے پنیر کا گیٹو، ٹماٹر کی چٹنی، بٹر ملک بسکٹ کے کرمبلز اور تازہ سلاد کے پتے رکھے گئے۔
کھانے کے مین کورس میں بھیڑ کی ران، فرائی سیپولینی پیاز کے ساتھ سوس، کیرولائنا گولڈ چاول اور جمبالایا رکھا گیا تھا جس میں (مرغ، گوشت اور چاول کی آمیزش) کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میٹھے میں نیکٹرین ٹارٹ اور آئس کریم تھی۔
مینیو کے آخر میں لکھا گیا تھا کہ تمام کھانا حلال ہے۔ یہ مینیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
یاد رہے پاکستان آرمی چیف 14 جون سے امریکا کے دورے پر ہیں اور امریکی صدر سے ان کی ملاقات پہلے سے ہی طے شدہ تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 15 برس میں کسی پاکستانی فوجی سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل 2001 میں جنرل پرویز مشرف نے بطور صدر اور فوجی سربراہ، اس وقت کے امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کی تھی۔