اسلام آباد:جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماری زندگیاں خطرات سے دو چار ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ10 جون کو مولانا فضل الرحمن کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی کی طرف سے آرہے تھے راستے میں چالیس پچاس لوگوں نے ان کا گھیراؤ کیا ،اسجد محمود کے ساتھ ہمارے رضاکار بھی تھے،انہوں نے کہا ہم تو لڑیں گے ہتھیار نہیں پھینکے گے، اس گروپ نے راکٹ لانچر بھی نکال لیاہمارا جرم کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پر تین مرتبہ خودکش حملے ہوئے ہیں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ،قومی شاہراہ پر اتنے لوگ آتے ہیں اور لوگوں کو اٹھا کے لے جاتے ہیں، ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم پاکستان کی بات کرتے ہیں، قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،میرے لوگ شہید کئے جارہے ہیں، میں کس کے دامن پہ اپنے شہداء کا خون تلاش کروں، حکومت کس درد کی دوا ہے۔