انسانی جسم میں ہڈیاں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ جسم کا ڈھانچہ بناتی ہیں، اعضاء کی حفاظت کرتی ہیں، پٹھوں کو سہارا دیتی ہیں اور کیلشیم کو ذخیرہ کرتی ہیں۔
’’ ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق غذا کے ذریعے ہڈیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کیلشیم کی گولیاں اور دودھ پینے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے روزمرہ کے کچھ اجزاء درج ذیل ہیں۔
1 ۔ پتوں والی سبزیاں
گہرے پتوں والی سبزیاں نہ صرف جلد اور ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ یہ ان غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہوتی ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ پالک، ساگ اور بوک چوئی جیسی سبزیاں کیلشیم، وٹامن K اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبزیاں ہڈیوں کی کثافت کو بھی سہارا دیتی ہیں اور جسم کو ان معدنیات کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں جو انہیں مضبوط رکھتی ہیں۔
2 ۔ بیج اور گری دار میوے
بیج اور گری دار میوے چھوٹے لیکن بہت زیادہ فائدے والے ہوتے ہیں۔ بادام، تل، سورج مکھی کے بیج اور السی کے بیج میں کیلشیم، صحت مند چربی اور ٹریس منرلز ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کو سہارا دینے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔
3 ۔ پودوں پر مبنی دودھ کے متبادل
دہی، پنیر اور دودھ ہمیشہ سے کیلشیم حاصل کرنے کے لیے بہترین غذائیں سمجھے جاتے ہیں لیکن آج کل ڈیری مصنوعات کے بغیر بھی بہت سے ایسے آپشنز دستیاب ہیں جو یہی مقصد پورا کرتے ہیں۔ ان میں بادام کا دودھ، سویا دودھ یا فورٹیفائیڈ اوٹس کا دودھ شامل ہے۔ پودوں پر مبنی دہی کے ساتھ مل کر ہڈیوں کے لیے فائدہ مند غذائی اجزاء کی اچھی خوراک فراہم کر سکتے ہیں۔
4 ۔ ٹوفو، پھلیاں اور دالیں
پودوں پر مبنی یہ بنیادی غذائیں پروٹین کے اچھے ذرائع ہیں اور یہ کھانوں میں کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم بھی شامل کرتی ہیں۔ خاص طور پر کیلشیم سالٹس کے ساتھ تیار کردہ ٹوفو ہڈیوں کی مدد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ پھلیاں اور دالیں سوپ، کری اور سلاد میں شامل کی جا سکتی ہیں۔
5 ۔ فیٹی فش
سالمن اور سارڈین جیسی تیل والی مچھلیاں صرف ایک لذیذ کھانا نہیں ہیں۔ یہ وٹامن D اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتی ہیں اور سوزش کو کم کرتی ہیں۔ ان کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے اور جوڑوں اور پٹھوں کو صحتق مند رکھتا ہے۔
6 ۔ اناج
اناج میں براؤن رائس، اوٹس اور کینوا شامل ہیں اور یہ میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو کیلشیم کو آسانی سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان اناجوں کو کھانوں میں شامل کرنا آسان ہے اور یہ بغیر کسی اضافی کوشش کے ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
