کیلیفورنیا: اسپیس ایکس نے اپنے اسٹار لنک منصوبے کے تحت مزید 26 انٹرنیٹ سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں کامیابی سے روانہ کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ سیٹلائٹس کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے شدید دھند کے دوران لانچ کیے گئے۔ لانچ کے موقع پر کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کا براہِ راست نشریہ بھی کیا، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ فالکن 9 راکٹ ٹیک آف سے قبل دھند میں دھندلا نظر آ رہا تھا۔
اسپیس ایکس نے سانتا باربرا، سان لوئس اوبیسپو اور وینٹورا کاؤنٹیز کے رہائشیوں کو پیشگی اطلاع دی تھی کہ لانچ کے دوران وہ “ایک یا زائد سونک بومز” کی آواز سن سکتے ہیں۔
لانچ کے بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج بوسٹر بحفاظت بحر الکاہل میں موجود اسپیس ایکس کے تیرتے ہوئے پلیٹ فارم آف کورس آئی اسٹل لو یو پر واپس لینڈ کر گیا۔