بجٹ میں عوام کے بجائے اشرافیہ سے قربانی لی جائے، فاروق ستار

کراچی:سینئر رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے عید کے موقع پر پریشان حال افراد کو خوشیوں کا حصہ بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہینے کو قربانی اور ایثار کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اشرافیہ سے قربانی لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ بجٹ میں غریب طبقے کی بجائے اشرافیہ پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

اس وقت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ جو طبقہ آمدنی پر ٹیکس نہیں دیتا اس کو ٹیکس دینا چائیے، یہ قربانی کے ساتھ ساتھ بجٹ کا مہینہ بھی ہے۔سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیئے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

امید کرتے ہیں ایم کیو ایم کی تجویز پر وفاقی بجٹ میں عمل کیا جائے گا، اس بار بجٹ میں عام عوام کے بجائے اشرافیہ سے قربانی لی جائے، تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں کو اب کم کرنا چاہیے۔