گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امام کعبہ سے الگ الگ ملاقات اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےحجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی صدرِ امورِ حرمین شریفین و چیف امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ملاقات ہوئی۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو قرآنِ مجید کا مقدس نسخہ بطورِ حدیہ پیش کیا۔
ملاقات میں اُمتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔