دو روز قبل لاپتا ہونے والی آٹھ سال معصوم بچی کی قاتل خود اس کی سگی ماں نکلی

منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال میں 8 سال کی بچی کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بچی لاپتا ہوئی اور گزشتہ روز اس کی لاش کھیت سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی عیدالاضحی ملنے کےلیے رشتے دار کے گھر آئی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کے سر پر ڈنڈے مارنے کے نشانات ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کےلیے منتقل کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، رپورٹ ملنے پر ہی معلوم ہوگا۔