صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔
صدر آصف زرداری نے ایوان صدر کی مسجد اور وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور کی ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کے بعد صدر اور وزیراعظم لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز، راجا پرویز اشرف، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔

ٹرمپ کا پاکستان کی موجودہ لیڈرشپ پر اعتماد کا اظہار

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ راولپنڈی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول نے کراچی ایف بی ایریا بلاک 12 اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے نماز عید گجرات کی جامع مسجد خاتم النبین جھنڈیوال اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جامع مسجد عیدگاہ میں نماز ادا کی۔