اسلام آباد:وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8ہزار 848ارب روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک نے اپریل تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ۔
اسٹیٹ پینک کے مطابق حکومت نے رواں سال اپریل میں 1248 ارب روپے قرض لیا، حکومت کا قرض اپریل تک 74 ہزار 936 ارب روپے ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2024ء میں حکومت کا قرض 66 ہزار ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا قرض 13.38 فیصد تک بڑھا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔