اسلام آباد : ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزارکا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ31 لاکھ 19 ہزارہوگئی جبکہ بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ 58 ہزارکا اضافہ ہوا اور بکریوں کی مجموعی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزارسے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزارہوگئی۔
دستاویز کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا اور اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزارہوگئی جبکہ گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزارکے اضافے کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ83 ہزار اور خچروں کی تعداد2 لاکھ 27 ہزار ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21 لاکھ71 ہزارکا اضافہ ہوا اورمویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزارسے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ11 ہزار ہوگئی۔
