پنجاب کابینہ کا بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 101ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ گیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔ صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں پی جے ایچ ایف، لاہور پریس کلب ہاسنگ سکیم فیز II کے لئے کی اراضی کے لئے روڈا کو ادائیگی ہوگی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج دینے جارہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کے 5لاکھ 14ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار سبسڈی کی ادائیگی مکمل ہوچکی۔

گندم کے مزید پانچ لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔ کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63ارب مہیا کیے گئے اور کاشتکاروں نے 18ارب روپے کی کھاد خرید لی ہے۔اجلاس میں پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025 کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے آٹزم سینٹر میں سب مریض بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم دیا۔ کابینہ نے لاہورمیں پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی۔ پانچ ہزار کنال پر مشتمل میڈیل ڈسٹرکٹ میں بلڈ ڈیزیز، بون میرو اور دیگر تمام سپیشلائزڈ سنٹر بنیں گے۔

نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں پارکس، ہوٹل، فوڈ کورٹ، پلے ایریا اور اربن فارسٹ بھی قائم ہوں گے۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کے لئے عالمی شہرت یافتہ ادارے نے رابطہ کر لیا۔ اجلاس میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لئے پنجاب کی پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس میں حملے میں جاں بحق ہونے والے ورثا کے لئے سپیشل گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔

چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سونرا، نیشنل پارک میں ایکو ٹورازم کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے لاہور میں بس شیلٹرز کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی فیز2کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فیز2کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنیکی منظوری دی گئی۔