نئی دہلی : آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور بھارتی طیاروں کی تباہی پر بھارتی سیاست دان اپنی ہی فضائیہ پر برہم ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی ادھم پور میں بی جے پی کے رکن لوک سبھا رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔ رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کے بارے میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران سب جانتے ہیں کیا ہوا، نالائقی ہو گی ان کی، سو رہے ہونگے یہ لوگ۔ انہوں نے مزید کہا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ہم نے تو ان کو اپنی پلکوں پر بٹھا کے رکھا۔
رنبیر سنگھ پٹھانیا کا اشارہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی اور پاک فضائیہ کی کامیابی کی جانب تھا۔دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی پر اظہار حقائق پر مبنی ہے۔مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی لحاظ سے کمزور اور سفارتی طور پر بالکل تنہا رہ گیا ہے۔دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی دور حکومت میں تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو چکے ہیں۔ بھارتی بری، فضائیہ اور بحری فوج میں عملی صلاحیت کا شدید فقدان ہے۔
