اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025ء کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔
اس طرح ایک سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔