نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی دھوکے میں نہ رہے ‘آپریشن سیندور’ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔انڈیا کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ‘انڈیا نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کیے ہیں۔
یہ جلسہ پہلگام میں پیش آنے والے حملے کے بعد مودی کا پہلا عوامی خطاب تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہماری بہنوں کا سندور مٹانے کی جسارت کی جس کا بدلہ ہماری فوج نے انہیں ان کی زبان میں دے دیا۔
نریندر مودی نے کہا کہ انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا۔ ‘اس کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘دوسرے یہ کہ انڈیا اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔
انڈیا کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ’پاکستان کاا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے۔ دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔