اسلام آباد : جمعیت علما اسلام ( جے یوآئی) نے 18 سال سے کم عمر شادی کے بل کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
جمعیت علما اسلام ( جے یوآئی) نے 18سال سے کم عمر شادی کے بل کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ 18سال سے کم عمر شادی غیر قانونی قرار دینے کابل غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس قانون سازی کو مسترد کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا صدر مملکت نے بل منظور کرنے میں جلد بازی کی، جلد بازی سے حکمرانوں کی نیتوں پر شکوک و شبہات کو تقویت ملے گی۔
