مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ میں شدید گرمی کے باوجود ہزاروں عازمین کی موجودگی میں عصر کی اذان کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا۔ گرمی کی شدت کے باوجود عازمین کی بڑی تعداد عبادات میں مشغول رہی، جبکہ اذان کی صدا پورے حرم میں گونج اٹھی تو ہر طرف
سکون کی کیفیت چھا گئی۔ یہ مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کے دلوں کو گرما رہے ہیں۔