حکومت کا کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دباؤ نہ آئے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف پر وفاقی حکومت نظرثانی درخواست نیپرا میں دائرکرنے جارہی ہے، نظر ثانی درخواست پرہم تیاری کررہے ہیں۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دباؤ نہ آئے اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں،نجکاری کی طرف جا رہے ہیں، کے الیکٹرک اور دیگر سرمایہ اپنی کارکردگی کے اوپر منافع کمائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین نافذ کرانے چاہیے، ہم نیپرا میں جائیں گے تاکہ صارف کیلئیمناسب قیمت لے سکیں، نیپرا سے امید ہے کہ ایسے فیصلے دیں جس سے ملک اور صارفین کا فائدہ ہو۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالسی پر دوبارہ نظر ثانی کی گئی ہے، نیٹ میٹرنگ پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے، نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی منظوری دی جاتی ہے تو ایک ماہ میں عملدرآمد ہو جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ 31 فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی ہوئی ہے، 1کروڑ 80 لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 50 فیصد کم ہوئی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔