پاکستان کو بہ ذریعہ ریلوے روس سے منسلک کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم پلان کر رہے ہیں پندرہ جون تک پاکستان ریلوے فیئر ٹرین کو روس سے کنیکٹ کردیں گے۔
بلوچستان سے آگے تافتان ہے پھر زاہدان ہے، ایران سے استنبول اور ازبکستان ہے ، اس کا پورا پلان ہمارے پاس موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے سینٹرل ایشیا جانا ہے روس جانا ہے یورپ جانا ہے اور آپ نے معیشت میں تیزی لانی ہے تو ریلوے سسٹم کو بوسٹ دینا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو ہم بحیرہ ہند میں ڈبو دیں گے اور ہم تمام ممالک کو بتائیں گے کہ یہ صرف ہم تک محدود نہیں ہے ۔
ہم نے سفارتی سطح پر بھی ہندوستان کو تنہا کر دیا۔