کراچی ، طوفانی بارشوں کے پیش نظر بندرگاہ کیلئے الرٹ جاری

کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر مون سون الرٹ جاری کردیا گیا اور پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے تحت پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جاری کئے الرٹ کے مطابق جہازوں کو باحفاظت برتھنگ کرائی جائے گی اور پورٹ میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔کے پی ٹی کی جانب سے انتظامات کا کہنا ہے کہ مورنگ لائنز کی سیٹنگ کردی گئی اور ٹگز کے ذریعے فوری مدد کی رسائی کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔

ا سٹینڈ بائی پائلٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہیں جو کہ سخت موسم میں جہازوں کی گہرے سمندر میں روانگی ممکن بنائے گا۔علاؤہ ازیں چھوٹی بوٹس کو ایسے مقامات پر برتھنگ کرائی جائے گی، جہاں ہوا کا دباؤ اور سمندری پانی کا پریشر کم ہوگا اور تمام ڈریجرز اور بارجز کو بھی باندھنے کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔