Solar Panels

نیپرا نے کراچی کیلئے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی

کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت توانائی سندھ کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔

ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگے گا اور 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائیگا۔صوبائی وزیر توانائی سندھ کے مطابق 270 میگاواٹ سولر منصوبے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سولرمنصوبوں سیسستی بجلی کراچی کے عوام کو فراہم کی جائے گی، بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔