سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرآگیا۔عرب میڈیا کے مطابق بدھ 28 مئی کو یکم ذی الحج ہوگا جبکہ وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ہوگا، سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود تھے۔پشاور میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی مقررہ وقت مکمل ہوتے ہی اجلاس ختم کر کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 28 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔
